close
مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال:وائرولوجی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
نیا موضوع
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مضمون کا نام

[ترمیم]

ادارۂ فروغِ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت میں وائرلوجی (virology) کی اردو سمیات لکھی ہے، جس کا مطلب ” سمی مادوں اور زہروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متعلق علم کا شعبہ۔“ ہے۔ صفحے کا عنوان اور تفصیل تبدیل کی جاؤے۔--Ameen Akbar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:53، 16 مارچ 2020ء (م ع و)

ادارۂ فروغِ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت ایک سرکاری محکمے کی لغت ہے۔ جسے زیادہ ترجیح دینی چاہیے۔ اگرچہ اس میں بھی بعض تراجم ایسے ہیں، جو رائج ہی نہیں اور مجھے اس لغت کو ترجیح دیتے ہوئے بھی ان سے گریز کرنا پڑتا ہے۔ یہاں پروائرلوجی کا ترجمہ اوپر لکھ دیا ہے۔ دوسرا سرکاری ذریعہ اردو لغت بورڈ ہے۔ یہ لغت اردو کی جامع ترین لغت ہے۔ یہاں بھی سمیات کا مطلب یہی لکھا ہے۔اردو لغت بورڈ کی لغت میں علم السموم کی جمع سُمُومِیّات ہے۔اس صفحے میں چونکہ زیادہ تر وائرس کی اصطلاح استعمال ہوئی ہے، اس لیے اسے وائرلوجی بھی کیا جا سکتا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:27، 26 ستمبر 2025ء (م ع و)
بسر و چشم! لیکن National Medical Dictionary انگریزی اردو میں ٹاکسی کالوجی کے لیے سمیات لکھا اور طبی فرہنگ نویس حکیم غلام نبی نے لغات طب (مطبوعہ اردو اکیڈمی بہاولپور - زیر نگرانی مغربی پاکستان اردو اکیڈمی -) میں بھی ٹاکسی کالوجی کے لیے سمیات لکھا ہے۔ گرچہ اسے عرف عام میں علم سموم ہی کہتے ہیں۔ بہرحال آپ وائرولوجی کردیے ہیں، شکریہ۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 09:44، 26 ستمبر 2025ء (م ع و)

تبصرہ

[ترمیم]

لیکن وائرس لفظ کا استعمال عام ہے۔ اگر چہ واوین ہی میں لیکن تذکرہ ضروری ہوگا۔ عبدالمعید عبدہ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:18، 17 مارچ 2020ء (م ع و)