close
مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
BERJAYA
BERJAYA

منتخب مضمون

BERJAYA

مسجد وزیر خان شہر لاہور میں دہلی دروازہ، چوک رنگ محل اور موچی دروازہ سے تقریباً ایک فرلانگ کی دوری پر واقع ہے۔ یہ مسجد نقش ونگار میں کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علم الدین انصاری جو عام طور پر نواب وزیر خان کے نام سے جانے جاتے ہیں مغلیہ سلطنت کے عہد شاہجہانی میں لاہور شہر کے گورنر تھے اور یہ مسجد انہی کے نام سے منسوب ہے۔ مسجد کی بیرونی جانب ایک وسیع سرائے ہے جسے چوک وزیر خان کہا جاتا ہے۔ چوک کے تین محرابی دروازے ہیں۔ اول مشرقی جانب چٹا دروازہ، دوم شمالی جانب راجا دینا ناتھ کی حویلی سے منسلک دروازہ، سوم شمالی زینے کا نزدیکی دروازہ-مسجد کے مینار 107 فٹ اونچے ہیں۔ اس مسجد کی تعمیر دسمبر 1641ء میں سات سال کی طویل مدت کے بعد پایۂ تکمیل کو پہنچی۔ مسجد وزیر خان سلطنت مغلیہ کے عہد میں تعمیر کی جانے والی اب تک کی نفیس کاشی کار و کانسی کار خوبصورت مسجد ہے جو بادشاہی مسجد کی تعمیر سے 32 سال قبل (یعنی 1641ء میں) تکمیل کو پہنچی۔

BERJAYA
BERJAYA

خبروں میں

مجتبی خامنہ ای
مجتبی خامنہ ای
BERJAYA
BERJAYA

منتخب فہرست

BERJAYA

مسیسپی جنوبی ریاستہائے متحدہ امریکا میں ایک ریاست ہے۔ ریاست ہائے متحدہ کی مردم شماری، 2010ء کے مطابق مسیسپی آبادی کے لحاظ سے 2،968،103 رہائشیوں کے ساتھ بتیسویں اور رقبے کے لحاظ سے اکتیسویں بڑی ریاست ہے جس کا زمینی رقبہ 46،923.27 مربع میل (121،530.7 کلومیٹر 2) ہے۔ مسیسپی میں بلدیات کو آبادی کے سائز کے مطابق درجہ بندی کیا گیا ہے۔ شامل ہونے کے وقت 2،000 سے زیادہ آبادی والی میونسپلٹیوں کو شہروں میں درجہ بند کیا گیا ہے۔ 301 اور 2000 افراد پر مشتمل بلدیات کو ٹاؤن کا درجہ دیا گیا ہے۔ اور 100 سے 300 افراد کے درمیان میں بلدیات کو گاؤں میں درجہ بندی کیا گیا ہے۔ مجوزہ بلدیہ میں مقیم اہل ووٹروں میں سے دوتہائی اہل افراد کے دستخط شدہ درخواست کے ذریعے مقامات کو شہر، ٹاؤن یا گاؤں بننے کے لیے شامل کیا جا سکتا ہے۔ میونسپل حکومتوں کا اہم کام اپنے شہریوں کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے جیسے سڑکیں اور پلوں کو برقرار رکھنا ، قانون مہیا کرنا ، آگ سے تحفظ فراہم کرنا اور صحت و صفائی کی خدمات شامل ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ کی مردم شماری، 2010ء کے مطابق مسیسیپی میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی بلدیہ جیکسن ہے جس کی آبادی 173،514 افراد اور سب سے چھوٹی سیٹارشا ہے جو صرف 55 افراد پر مشتمل ہے۔ زمینی رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑی بلدیہ جیکسن ہے، جو 111.05 مربع میل (287.6 کلومیٹر 2) پر پھیلی ہوئی ہے، جبکہ سائڈن سب سے چھوٹی ہے جو 0.12 مربع میل (0.31 کلومیٹر 2) پر مشتمل ہے۔

BERJAYA
BERJAYA

کیا آپ جانتے ہیں؟

دنیا کی پہلی تصویر
دنیا کی پہلی تصویر

 • …کہ فرانس سے تعلق رکھنے والا جوزف نیپس وہ پہلا شخص تھا جس نے 1826ء میں کیمرا ایجاد کیا اور دنیا کی پہلی تصویر (تصویر میں) کھینچی؟
 • …کہ مصری قومی ریلوے افریقہ اور مشرق وسطی میں قائم ہونے والی پہلی اور قدیم ریلوے لائنوں میں سے ہے اور اس کی تعمیر 12 جولائی 1851ء کو شروع ہوئی تھی؟
 • …کہ یسوع مسیح کے بارہ شاگردوں میں سے یہوداہ اسکریوتی وہ شاگرد تھا جس نے یسوع کو دھوکا دیا اور چاندی کے تیس سکوں کے بدلے انھیں یہودیوں کے حوالے کر دیا، جس پر بعد میں شرمساری کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی؟
 • …کہ سینٹ ہلینا جو بحر اوقیانوس میں ایک آتش فشاں جزیرہ ہے میں مشہور فرانسیسی فاتح نپولین بوناپارٹ کو 1815ء سے 1821ء میں اپنی موت تک جلاوطن کیا گیا تھا؟
 • …کہ ایئربس اے380 دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے؟


BERJAYA
BERJAYA

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 413,488 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


BERJAYA
BERJAYA

تاریخ

آج: جمعہ، 15 مئی 2026 عیسوی بمطابق 28 ذوالقعدہ 1447 ہجری (م ع و)

واقعات
  • 1889ء - پیرس میں ایفل ٹاور کو باضابطہ طور پرعوام کے لیے کھولا گیا۔
  • 1991ء - اڈیتھ کریساں فرانس کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
  • 1988ء - آٹھ سالہ جارحیت کے بعد روسی افواج کی افغانستان سے واپسی۔
  • 1957ء - برطانیہ نے پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا۔
  • 1940ء - جنگ عظیم دوم: جرمن فوجوں نے ایمسٹرڈیم اور شمالی فرانس پر قبضہ کر لیا۔
ولادت
وفات
BERJAYA
BERJAYA

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 413,488 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: BERJAYA اور BERJAYA

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!